نظام میں تبدیلی کے بغیر کرپشن ختم نہیں ہو سکتیحکومت اقدامات کرے چیئرمین نیب

،قوانین امتیازپرمبنی اورسقم ہیں،بغیرتبدیلی مقررکردہ ادارے اورایجنسیاں بے سودثابت ہونگی


Numainda Express May 21, 2013
ترقیاتی ممالک میں کرپشن ہونے سے قبل روک تھام کے طریقوں نے موثرکرداراداکیا یہاں صرف کارروائی پرتوجہ دی گئی،فصیح بخاری فوٹو: فائل

چیئرمین نیب ایڈمرل (ر) فصیح بخاری نے کہاہے کہ ملک سے کرپشن اس وقت تک ختم نہیں ہوسکتی جب تک نظام میں اصلاحات نہ لائی جائیں۔

نیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاکہ چیئرمین نیب نے کہاکہ نظام تبدیل کیے بغیرکرپشن کے خاتمے کیلیے مقررکردہ نگران ادارے اورایجنسیاں بے سود ثابت ہونگی نظام کوبدلے بغیرکرپشن میں ملوث چوروں کو پکڑنے سے ان کی تعدادمیں کمی کے بجائے اضافہ ہوتارہے گا۔ پاکستان میں نظام حکومت گزشتہ کئی دہائیوں سے پٹڑی سے اتراہواہے۔



جس کی وجہ سے بدعنوانی کوفروغ ملاہے نظام کو پٹڑی پرلانے کیلیے نظام میں اصلاحات اولین ترجیح ہونا چاہیے۔ دنیاکے ترقیاتی ممالک میں کرپشن کی روک تھام کیلیے کرپشن ہونے سے پہلے اس کی روک تھام کے طریقوں نے موثر کردار ادا کیا جبکہ پاکستان میں صرف کرپشن کے رونما ہونے کے بعد کارروائی پرتوجہ دی گئی اس معاشرے سے کرپشن ختم نہیں ہوسکتی جس میں قوانین میں سقم اورامتیازپرمبنی ہوں پاکستان میں موجودہ نیب نے وفاقی اورصوبائی حکومتوں کوہدایات جاری کیں کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں