وزیراعظم عمران خان کا سوشل میڈیا پر بھی اسٹیٹس تبدیل

ٹوئٹر پر عمران خان کا اسٹیٹس چیئرمین پی ٹی آئی کے بجائے پرائم منسٹرآف پاکستان کردیا گیا ہے


ویب ڈیسک August 18, 2018
عمران خان ٹوئٹرپربہت فعال رہتے ہیں: فوٹو: فائل

وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر عمران خان کا اسٹیٹس بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرفعال رہنے والے عمران خان نے پاکستان کے 22 ویں وزیر اعظم کا حلف لینے کے بعد اپنا ٹوئٹر اسٹیٹس بھی تبدیل کرلیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے اسٹیٹس کے بجائے اب ان کے اکاؤنٹ کا اسٹیٹس پرائم منسٹرآف پاکستان (وزیراعظم پاکستان) ہوگیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان نے وزیراعظم کا حلف اٹھالیا

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک کے 22 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے