- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی کابینہ کی منظوری دے دی
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی وفاقی کابینہ کی منظوری دے دی ہے جس میں 15 وزراء اور 5 مشیر شامل ہیں جب کہ عمران خان وزارتِ داخلہ اپنے پاس رکھیں گے۔
پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم عمران خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے 20 رکنی وفاقی کابینہ کی منظوری دے دی ہے جس میں 15 وفاقی وزیر اور 5 مشیر شامل ہیں۔ وفاقی کابینہ پیر کو حلف اٹھائے گی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان کے وزارتوں سے متعلق اہم فیصلے
ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کے مطابق نئی کابینہ میں شاہ محمود قریشی وزیرِ خارجہ، اسد عمر وزیرخزانہ، شفقت محمود وفاقی تعلیم و قومی ورثہ جبکہ پرویز خٹک وزارتِ دفاع کا قلمدان سنبھالیں گے۔
وزارتِ اطلاعات پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان بیرسٹر فواد چوہدری اور وزارتِ قانون ایم کیوایم کے رہنما بیرسٹر فروغ نسیم کے حوالے کی گئی ہے۔ شیریں مزاری کو وزیر انسانی حقوق، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو وزیر ریلوے، نورالحق قادری کو وزارتِ مذہبی امور بنایا گیا ہے۔
غلام سرور خان وزیر پٹرولیم، زبیدہ جلال وزیر دفاعی پیداوار، فہمید ہ مرزا وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ، ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی، عامر کیانی وزیر نیشنل ہیلتھ سروسز اور طارق بشیر کو وزیر سیفران بنایا گیا ہے۔
امین اسلم کو مشیر ماحولیات بنادیا گیا ہے اور معروف صنعت کار عبدالرزاق داوٴد مشیر کامرس ہوں گے۔ بابر اعوان کو پارلیمانی امور کا مشیر جب کہ عشرت حسین کو مشیر برائے ادارتی اصلاحات بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
عمران خان نے وزیرداخلہ کا قلمدان اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارتِ داخلہ میں معاونت کے لئے دو مشیر رکھے جائیں گے جن کے لئے سابق انسپیکٹر جنرل پولیس شعیب سڈل اور ناصر درانی کے نام زیرِ غور ہیں۔
Name of ministers and portfolios pic.twitter.com/txlLJ2UZZP
— Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 18, 2018
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔