کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی سے ٹارگٹ کلرگرفتار اسلحہ برآمد

ملزم نےاعتراف کیا کہ اس نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گلبہار کےعلاقے میں علامہ سید باقر حسین زیدی پرحملہ کیا تھا،پولیس


ویب ڈیسک May 22, 2013
ملزم رضویہ سوسائٹی میں اپنا نیٹ ورک چلاتا تھا اور کسی بھی مقام پر ایک ہفتے سے زیادہ قیام نہیں کرتا تھا،پولیس فوٹو: فائل

رضویہ سوسائٹی پولیس نے مقابلے کے بعد ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا جب کہ پولیس نےدعویٰ کیا ہے کہ ملزم نے 11 افراد کے قتل کااعتراف کیا ہے۔


ایس ایس پی سینٹرل عامر فاروقی کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر بابر حسین عرف چنگاری نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے 11 افراد کو قتل کیا جب کہ ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے گلبہار کے علاقے میں علامہ سید باقر حسین زیدی پر حملہ کیا تھا جس میں وہ زخمی اور ان کا محافظ پولیس اہلکار مختیار جاں بحق ہوگیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم رضویہ سوسائٹی میں اپنا نیٹ ورک چلاتا تھا اور کسی بھی مقام پر ایک ہفتے سے زیادہ قیام نہیں کرتا تھا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہےجب کہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں