اکشے کمارکی فلم ’’گولڈ‘‘سعودی عرب میں ریلیز ہونے والی پہلی بالی ووڈ فلم

ویب ڈیسک  جمعـء 31 اگست 2018
رواں سال مارچ میں 35 سال بعد سعودی عرب میں سینما گھروں میں عائد پابندی کو ختم کردیا گیا تھا فوٹو:فائل

رواں سال مارچ میں 35 سال بعد سعودی عرب میں سینما گھروں میں عائد پابندی کو ختم کردیا گیا تھا فوٹو:فائل

ممبئی: خطروں کے کھلاڑی اداکار اکشے کمار کی فلم’’گولڈ‘‘سعودی عرب میں ریلیز ہونے والی پہلی بالی ووڈ فلم بن گئی۔

اکشے کمار نے اپنی فلم’’گولڈ‘‘کی سعودی عرب میں ریلیز سے متعلق خبر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے’’مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے کہ میری فلم’’گولڈ‘‘پہلی بالی ووڈ فلم ہے جو سعودی عرب میں ریلیز کی جارہی ہے۔‘‘ اکشے کمار کی فلم گزشتہ روز سعودی عرب میں نمائش کے لیے پیش کی گئی۔

ہدایت کارہ ریما کاغتی کی فلم ’’گولڈ‘‘میں اکشے کمار اور مونی رائے نے مرکزی کردار اداکیا ہے۔ فلم کی کہانی بھارت کی 1984 کی ہاکی ٹیم کے پس منظر کے گرد گھومتی ہے، جس نے برطانیہ میں ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں پہلا گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔ فلم میں اکشے کمار نے ہاکی ٹیم کے کوچ کا کردارادا کیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سعودی عرب میں 35 سال بعد ہالی ووڈ فلم کی نمائش

یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں 35 برس بعد سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی نگرانی میں ہونے والی اصلاحات کے نتیجے میں سینما گھروں پرعائد پابندی کو ختم کردیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔