گوجرانوالہ میں عدالت کے باہر شوہر کا روٹھی بیوی پر تشدد اور ساتھ لے جانے کی کوشش

سدرہ کا شوہر اور اس کے والدین زبردستی اسے اپنے ساتھ لے جانا چاہتے تھے


ویب ڈیسک May 27, 2013
خاتون کے شور مچانے پرپولیس اہلکاروں نے اسے اپنی حفاظت میں دارالامان بھجوا دیا ، فوٹو: ایکسپریس نیوز

پولیس نے دارالامان جانے کے لئے سیشن کورٹ آنےوالی خاتون کو شوہرکی جانب سے زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش ناکام بنادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نواحی علاقے کھیالی کے رہائشی محمد اکرم کی بیوی سدرہ چند روز قبل ناراض ہوکر اپنے رشتے داروں کے گھر چلے گئی، دارالامان میں رہائش کی اجازت کے لئے سدرہ سیشن کورٹ پہنچی تو اکرم اور سدرہ کے والدین بھی وہاں پہنچ گئے اور اسے اپنے ساتھ لے جانے کے لئے زبردستی کوشش کی اس موقع پر اکرم نے سدرہ کو تشدد کا بھی نشانہ بنایا۔

معاملہ زیادہ سنگین ہونےاور سدرہ کی جانب سے شور مچائے جانے کے بعد بالآخر قانون حرکت میں آگیا، وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے خاتون کو اس کے شوہر اور دیگر رشتے داروں سے چھڑا کر اپنی حفاظت میں دارالامان بھجوا دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں