ریاست آندھرا پردیش میں شدید گرمی سے ہزارسے زائد افراد ہلاک بھارتی میڈیا

شدید گرمی اورلو لگنے سے آندھرا پردیش میں صرف 3 روز کے دوران 524 افراد ہلاک ہوچکے ہیں


ویب ڈیسک May 27, 2013
راجستھان، پنجاب اور اتر پردیش میں بھی گرمی سے درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں، فوٹو:فائل

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش میں شدید گرمی کے باعث اب تک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ریاست آندھرا پردیش کےمحکمہ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ کے مطابق یکم اپریل سے ملک کے جنوبی حصے میں معمول سے کہیں زیادہ گرم پڑی ہے جس کا سب سے زیادہ اثر آندھرا پردیش میں پڑا ہے، گزشتہ 3 روز میں شدید گرمی اور لو لگنے کے باعث 524 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے جن میں 250 اتوار اور پیر جبکہ 94 ہفتے کے روز ہوئیں،ریاست میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ضلع گنٹور، کھمّم میں ہوئیں ہیں جہاں گزشتہ ایک ہفتے سے دن کے وقت درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سرکاری طور پر 524 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے تاہم درحقیت ان ہلاکتوں کی تعداد 700 سے بھی زائد ہے، اور اگر یکم اپریل سے 24 مئی تک ہونے والی ہلاکتوں کو بھی شامل کرلیا جائے تو ان کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ جاتی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی مختلف ریاستیں خلاف معمول شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، جس کی وجہ سے راجستھان، پنجاب اور اتر پردیش میں بھی گرمی سے درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں