الیسٹر کک کو بھارتی ٹیم کا ’’ گارڈ آف آنر‘‘ کئی شائق شیف کا لباس پہن کر آئے

مہمان ٹیم کے پلیئرز دونوں جانب قطار بناکر ان  کا استقبال کرتے دکھائی دیے۔


Sports Desk September 08, 2018
مہمان ٹیم کے پلیئرز دونوں جانب قطار بناکر ان  کا استقبال کرتے دکھائی دیے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

کیریئر کا الوداعی ٹیسٹ کھیلنے والے انگلش اوپنر الیسٹرکک کو جمعے کے دن بھارتی ٹیم نے بیٹنگ کیلیے کریز پر جانے سے قبل ' گارڈ آف آنر' پیش کیا۔

الیسٹر کک نے اپنے کیریئر کے اختتامی 161ویں ٹیسٹ کی مناسبت سے جو کیپ وصول کی اس پر بھی یہی ہندسہ درج کیاگیا ہے۔ وہ انھیں موجودہ بورڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ اینڈریو اسٹروس نے پیش کی۔

گرائونڈ میں آمد پر اسٹیڈیم میں موجود تمام افراد نے کھڑے ہوکر کک کو خراج تحسین پیش کیا ، اس موقع پر چند شائقین نے ' شیف ' کالباس پہن کراسٹیڈیم کا رخ کیا، سابق کرکٹرز کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام بھی سوشل میڈیا پر جاری کیاگیا جس میں انھیں خراج تحسین پیش کیا۔

مقبول خبریں