تمام وسائل استعمال کرکے پاکستان کومشکلات سے نکالیں گے نعیم الحق

ملک بھرمیں آسان قسطوں پرسستے گھربنائے جائیں گے، نعیم الحق


ویب ڈیسک September 27, 2018
امید ہے اپوزیشن ایوان میں واپس آجائے گی، نعیم الحق: فوٹو: فائل

پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تمام وسائل کواستعمال کرکے مشکلات سے نکالیں گے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے تمام وسائل کواستعمال کرکے مشکلات سے نکالیں گے، ملک بھرمیں آسان قسطوں پرسستے گھربنائے جائیں گے اور پورے ملک میں صحت کارڈ کا آغاز کررہے ہیں۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے واک آؤٹ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ امید ہے اپوزیشن ایوان میں واپس آجائے گی۔ شاہد خاقان عباسی نے معیشت میں روزانہ 6 سے 7 ارب نوٹ چھاپ کرڈالے اورمعیشت کو تباہ کردیا جس کے بعد معیشت، آبادی اور بے روزگاری کے تناسب سے آگے نہیں بڑھی۔

مفرورملزمان سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار مطلوب ہیں جب کہ خاقان عباسی نے اپنے جہاز میں بٹھا کراسحاق ڈارکوفرارہونے میں مدد دی۔

مقبول خبریں