سندھ حکومت نے اسلام آباد پولیس کو فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کی اجازت دے دی

ویب ڈیسک  جمعـء 28 ستمبر 2018
محکمہ داخلہ سندھ نے فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کے لیے تحریری اجازت نامہ جاری کردیا (فوٹو: فائل)

محکمہ داخلہ سندھ نے فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کے لیے تحریری اجازت نامہ جاری کردیا (فوٹو: فائل)

کراچی: سندھ حکومت نے فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس کو اجازت دیتے ہوئے کراچی پولیس کو گرفتاری میں معاونت کا حکم بھی دے دیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سندھ حکومت نے پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس کو اجازت دے دی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے ایک تحریری اجازت نامہ بھی جاری کیا ہے جس میں کراچی پولیس اور انتظامیہ کو اسلام آباد سے آنے والی پولیس ٹیم کے ساتھ معاونت کا حکم دیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: فیصل رضا عابدی کے خلاف مقدمہ درج

واضح رہے کہ سابق سینیٹر فیصل رضاعابدی اوران کے 3 نامعلوم ساتھیوں کے خلاف سپریم کورٹ کے جج صاحبان کی توہین کرنے، بے عزتی کرنے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں تھانہ سیکریٹریٹ اسلام آباد میں مقدمہ درج ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔