ناناپاٹیکرخوفزدہ کرنے کے لیے کھوکھلی دھمکیاں دے رہے ہیں، تنوشری دتہ

ویب ڈیسک  اتوار 30 ستمبر 2018

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ کا کہنا ہے کہ ناناپاٹیکر انہیں چپ رہنے اور خوفزدہ کرنے کے لیے قانونی نوٹس بھجوانے کی کھوکھلی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ناناپاٹیکر نے خود پر تنوشری دتہ کی جانب سے لگائے جانے والے جنسی ہراسانی کے الزامات کے جواب میں لیگل نوٹس بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ناناپاٹیکر کے وکیل راجیندرا شکوڈکر نے اپنے موکل پر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنوشری دتہ کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، ہم تنوشری دتہ کو اتنے سنگین الزامات لگانے پر قانونی نوٹس بھجوانے کی تیاریاں کررہے ہیں، جس میں اداکارہ سے ہراسانی کے سنگین الزامات واپس لینے کے ساتھ معافی مانگنے کا مطالبہ کیاجائے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بالی ووڈ انڈسٹری تنوشری دتہ کے حق میں اٹھ کھڑی ہوئی

تنوشری دتہ کا کہنا ہے کہ انہیں ناناپاٹیکر کی جانب سے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا ہے، نانا پاٹیکر مجھے چپ رہنے کے لیے کھوکھلی دھمکیاں دے رہے ہیں، لیکن میں خوفزدہ نہیں ہوں گی، تنوشری نے کہا وہ مجھے قانونی نوٹس بھجوائیں اور پھر میں دیکھتی ہوں کہ کیاکرنا ہے۔

دوسری جانب نانا پاٹیکر کا کہنا ہے کہ میں بہت جلد ایک پریس کانفرنس منعقد کروں گا جس میں کیمرے سےآنکھیں ملا کر خود پر لگائے جانے والے الزامات کا جواب دوں گا، میں فلموں میں زیادہ رقص کرنا پسند نہیں کرتا تو کسی کو کیسےبے ہودہ انداز میں رقص کرنے کے لیے کہہ سکتا ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔