یونیورسٹی طالب علم اوردوست 5 لاکھ بھتہ طلب کرنے پرگرفتار

ناصر بخاری نے بتایا کہ ملزم ذیشان یونیورسٹی میں ماسٹرز کر رہا ہے۔


Staff Reporter June 07, 2013
ملزمان نے جاوید کو فون کرکے بھتہ طلب کیا تھا اور نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں۔ فوٹو: فائل

لاہور: نیو کراچی پولیس نے گوشت کے بیوپاری سے بھتہ طلب کرنے والے 2 طالب علموں کو گرفتار کر کے سم اور موبائل فون برآمد کرلیا،ایس ایچ او نیو کراچی انسپکٹر ناصر بخاری نے بفرزون سیکٹر15-A/4 میں مکان پر چھاپہ مار کر گوشت کے بیوپاری جاوید سے5 لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے والے 2 ملزمان شرجیل اور ذیشان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

ناصر بخاری نے بتایا کہ ملزم ذیشان یونیورسٹی میں ماسٹرز کر رہا ہے جبکہ شرجیل فرسٹ ایئر کا طالبعلم ہے چھاپے کے دوران پولیس نے جس موبائل نمبر سے ملزمان نے فون کیا تھا اسے بھی برآمد کیا ہے۔



ملزمان نے جاوید کو فون کرکے بھتہ طلب کیا تھا اور نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں جس کی رپورٹ جاوید نے تھانے میں درج کرائی بعدازاں پولیس نے موبائل فون نمبر کے ذریعے سراغ لگا کر ملزمان کو گرفتار کیا ہے،پولیس ملزمان سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں