سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

ویب ڈیسک  پير 1 اکتوبر 2018
اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 59400 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 50926 روپے ہوگئی۔فوٹو: فائل

اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 59400 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 50926 روپے ہوگئی۔فوٹو: فائل

 کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب100 روپے اور86 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر کی کمی سے 1186 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 روپے اور 86 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے فی تولہ اضافہ

سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر59400 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر50926 روپے ہوگئی، اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 10 روپے بڑھ کر 830 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 8.59 روپے بڑھ کر711.59 روپے ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔