امین الحق احمد سلیم صدیقی متحدہ کی رابطہ کمیٹی میں شامل ارکان 25ہوگئے

رابطہ کمیٹی میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں امین الحق اور احمد سلیم صدیقی کو شامل کیا گیا ہے ۔


Staff Reporter June 07, 2013
رابطہ کمیٹی میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں امین الحق اور احمد سلیم صدیقی کو شامل کیا گیا ہے ۔ فوٹو: فائل

MANAMA: متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی میں مزید 2ارکان کو شامل کرلیا گیا ہے ، جس کے بعد رابطہ کمیٹی کے ارکان کی تعداد 25ہوگئی ہے ۔

رابطہ کمیٹی میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں امین الحق اور احمد سلیم صدیقی کو شامل کیا گیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی کی توسیع پاکستان اور لندن قیادت کی طویل مشاورت کے بعد کی گئی ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔ رابطہ کمیٹی کے دونوں ارکان نے اپنی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں