امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے اردو میں گانا گا کر دل موہ لیے

خبر ایجنسی  جمعرات 4 اکتوبر 2018
مجھے بالی ووڈ کے پرانے گانے بہت پسند ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ۔ فوٹو: فائل

مجھے بالی ووڈ کے پرانے گانے بہت پسند ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ۔ فوٹو: فائل

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیلینا وائٹ نے اردومیں گانا گنگناکر مداحوں کے دل موہ لیے۔

اردو سے محبت کرنے والی اور صاف اردو بولنے والی امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیلینا وائٹ نے اردو زبان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے بالی ووڈ کے پرانے گانے بہت پسند ہیں، اپنی گفتگو کے دوران انہوں نے ایک پرانا گانا بھی گنگنایا۔

قبل ازیں ان کا کہناتھاکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کردیا ہے کہ دنیا میں امن و سلامتی ہی امریکا کی ترجیحات ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے اردو بولنے والی امریکی خاتون کو ترجمان تعینات کیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔