کپتان نے اپنے ہی کوچ کو برطرف کرنے کی پوسٹ لائیک کردی

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 4 اکتوبر 2018
کپتان انتونیو نے اپنی ہی ٹیم کے کوچ جوز مورینہو کو برطرف کرنے کی پوسٹ لائیک کرنے کے بعد معافی مانگ لی۔ فوٹو: فائل

کپتان انتونیو نے اپنی ہی ٹیم کے کوچ جوز مورینہو کو برطرف کرنے کی پوسٹ لائیک کرنے کے بعد معافی مانگ لی۔ فوٹو: فائل

لندن: فٹبال ٹیم کے کپتان نے اپنے ہی کوچ کوبرطرف کرنے کی پوسٹ لائیک کردی۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کے کپتان انتونیو نے اپنی ہی ٹیم کے کوچ جوز مورینہو کو برطرف کرنے کی پوسٹ لائیک کرنے کے بعد معافی مانگ لی، انھوں نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ کو لائیک کیا جس میں چیمپئنز لیگ میں ویلنشیا کے خلاف خراب کارکردگی پر مورینہو کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

بعدازاں میں انتونیو نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے صرف مورینہو کی تصویر دیکھ کر اسے لائیک کیا اوپر موجود تحریر کو نہیں پڑھا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔