مائیک ٹائیسن بھی چکن بریانی کے دیوانے ہوگئے

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 4 اکتوبر 2018
مائیک ٹائیسن کو چکن بریانی بہت پسند آئی جبکہ انھوں نے اپنے لیے ایک شیروانی بھی خریدی۔ فوٹو:فائل

مائیک ٹائیسن کو چکن بریانی بہت پسند آئی جبکہ انھوں نے اپنے لیے ایک شیروانی بھی خریدی۔ فوٹو:فائل

ممبئی: سابق ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن مائیک ٹائیسن بھی چکن بریانی کے دیوانے ہوگئے۔

باکسنگ چیمپئن مائیک ٹائیسن بھی چکن بریانی کے دیوانے ہوگئے، وہ مکسڈ مارشل آرٹ ایونٹ کے سلسلے میں ممبئی آئے تھے، جہاں پر ان کی سیکیورٹی کے فرائض شیرا نے نبھائے۔

مائیک ٹائیسن بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے بھی سیکیورٹی گارڈ ہیں،انھوں نے شیرا اینڈ ٹائیگر کے نام سے سیکیورٹی سروس قائم کی ہے، شیرا نے کہاکہ ٹائیسن کو چکن بریانی بہت پسند آئی جبکہ انھوں نے اپنے لیے ایک شیروانی بھی خریدی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔