توہین عدالت کیس میں فیصل رضا عابدی کی عبوری ضمانت منسوخ

ویب ڈیسک  جمعرات 11 اکتوبر 2018
جھوٹ بول کر جیتنے سے بہتر ہے سچ بول کر بندہ ہار جائے، فیصل رضا عابدی۔ فوٹو:فائل

جھوٹ بول کر جیتنے سے بہتر ہے سچ بول کر بندہ ہار جائے، فیصل رضا عابدی۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: توہین عدالت کیس میں پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضاعابدی کی عبوری ضمانت منسوخ کردی گئی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں فیصل رضاعابدی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،اس موقع پر فیصل رضاعابدی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہتھکڑیاں لگا کر پیش کیا گیا۔

عدالت نمبر 2 کے جج شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی، اس دوران پولیس کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی جس کے بعد عدالت نے فیصل رضاعابدی کی عبوری ضمانت منسوخ کردی، فیصل رضاعابدی نے 2 اکتوبر کو انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 1 سے عبوری ضمانت حاصل کی تھی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : فیصل رضا عابدی توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار

عدالت میں پیشی کے موقع پر فیصل رضا عابدی کا کہنا تھا کہ جھوٹ بول کر جیتنے سے بہتر ہے سچ بول کر بندہ ہار جائے، رات مجرموں کے ساتھ گزاری قانون کی بالادستی کا یہی بڑا ثبوت ہے تاہم حق غالب آ کر رہے گا اور باطل مٹ کر رہے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔