’’ڈرٹی پکچر‘‘ جیسی ایک اور فلم کرنے کے لئے پوری طرح تیارہوں ودیا بالن

شادی سے کیرئیر یا کرداروں کے انتخاب پر کوئی تبدیلی نہیں آئی اورمستقبل میں بھی اپنی مرضی کے رول چننے میں آزاد ہوں،ودیا


ویب ڈیسک June 11, 2013
فلم ’’گھن چکر‘‘ میں بھی ان کے رول کو بولڈ قرار دیا جا سکتا ہے،ودیا بالن۔ فوٹو:پبلسٹی

بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ شادی سے ان کے کیرئیر یا کرداروں کے انتخاب پر کوئی تبدیلی نہیں آئی اور مستقبل میں بھی وہ اپنی مرضی کے رول چننے میں آزاد ہیں۔

ڈرٹی پکچرز سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ دیا بالن نے اس تاثر کی نفی کی کہ شادی کے بعد اداکارہ کی پروفیشنل زندگی ختم ہوجاتی ہے، ودیا کا کہنا تھا کہ میں 'ڈرٹی پکچرز' جیسی ایک اور فلم کرنے کے لئے پوری طرح تیار اور ایکساٹیڈ ہوں اور جیسے ہی ایسا کوئی رول ملا کرنے میں دیر نہیں لگائوں گی، ودیا بالن نے کہا کہ آنے والی فلم ''گھن چکر'' میں بھی ان کے رول کو بولڈ قرار دیا جاسکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ چاہے کچھ بھی ہووہ اکاری کو نہیں چھوڑ سکتیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں