پہلی بار سمندر پار پاکستانیوں کا الیکشن میں حق رائے دہی کا استعمال

ویب ڈیسک  اتوار 14 اکتوبر 2018

 اسلام آباد: ملک بھر میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے اور ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے تاہم پہلی بار سمندر پار پاکستانیوں نے بھی انتخابات میں حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

ملک کے 35 حلقوں میں ضمنی الیکشن کے لیے ووٹ ڈالے گئے جن میں قومی اسمبلی کے 11 اور صوبائی اسمبلیوں کے 24 حلقے شامل ہیں۔ اس ضمنی انتخاب میں ملکی تاریخ میں پہلی بار انٹرنیٹ ووٹنگ کا استعمال کیا گیا۔ 35 حلقوں کے 7364 سمندرپار پاکستانیوں کو انٹرنیٹ ووٹنگ کے تحت اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کی اجازت تھی جن میں سے 5881 نے ووٹ کاسٹ کیا۔

انٹرنیٹ ووٹنگ کے لئے ووٹرز کو پہلے ہی الیکشن کمیشن کی جانب سے ای میل کے ذریعے  پاس کوڈز جاری کیے گئے تھے جس کے تحت آئی ووٹرز نے انٹرنیٹ کے ذریعے بیرون ملک گھر بیٹھے ووٹ کاسٹ کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔