پاکستان اور بھارت کے درمیان ہاکی مقابلے ہونے چاہیئں، حسن سردار

میاں اصغر سلیمی  اتوار 28 اکتوبر 2018
ہاکی ٹیم کو زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے کی ضرورت ہے، حسن سردار فوٹو: فائل

ہاکی ٹیم کو زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے کی ضرورت ہے، حسن سردار فوٹو: فائل

مسقط: قومی ہاکی چیف حسن سردار نے پاکستان اور بھارتی ٹیموں کے درمیان مقابلوں کے حق میں ووٹ دے دیا۔

ماضی کے عظیم کھلاڑی حسن سردار کا کہنا ہے کہ روایتی حریف کے درمیان مقابلے ہوتے ہیں تو اس سے نہ صرف دونوں ٹیموں کا فائدہ ہے بلکہ شائقین کو بھی زبردست مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ پاک بھارت مقابلے تسلسل کے ساتھ ہونے چاہیے، ایشین چیمپئن ٹرافی کا فائنل ہی نہیں بلکہ ہر ایونٹ کا فائنل کھیلنا چاہیے۔

حسن سردار نے کہا کہ پاک بھارت ٹیموں کو ویسے بھی میچز کھیلنے چاہیے تاکہ کھیل کی حقیقی معنوں میں پروموشن کی جاسکے اس وقت پاکستان ہاکی ٹیم کو زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے کی ضرورت ہےتاکہ کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع مل سکے۔ ایشین چیمپئن ٹرافی کے فائنل میں بھرپور تیاریوں کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور ٹائٹل اپنے نام کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔