دوحہ امریکا اور طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات کل ہورہے ہیں

طالبان سے مذاکرات تشدد کے خاتمے، القاعدہ سے تعلقات توڑنے اورافغان آئین کے احترام کی شرائط پر کئے جارہے ہیں، امرکی حکام


ویب ڈیسک June 19, 2013
2001 میں افغانستان پر امریکی حملے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب امریکا براہ راست طالبان سے مذاکرات کررہا ہے۔ فوٹو: رائٹرز

QUETTA:

امریکا اور طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات کا آغاز کل سے قطر میں ہورہا ہے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے اعلیٰ امریکی حکام نے کہا ہے کہ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں طالبان اور امریکی قیادت کے علاوہ افغان حکومت کا ایک وفد بھی شریک ہوگا جس کے بعد طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات شروع ہوں گے۔ ابتدائی طور پر یہ مذاکرات کا سب سے اہم موضوع قیدیوں کا تبادلہ ہوگا لیکن اس مرحلے کی کامیابی تک پہنچنے کے لئے بھی کئی دن لگیں گے اس سے پہلے فریقین مذاکرات میں ایک دوسرے کی سنجیدگی اورموقف جاننے کی کوششیں کریں گے۔


امریکی حکام کا کہنا ہے کہ طالبان سے مذاکرات تشدد کے خاتمے، القاعدہ سے تعلقات توڑنے، افغان آئین کے احترام اور خواتین و بچوں کے حقوق کو ماننے کی شرائط پر کئے جارہے ہیں۔


واضح رہے کہ 2001 میں افغانستان پر امریکی حملے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب امریکا براہ راست طالبان سے مذاکرات کررہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں