- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
دبئی میں پانی کی صفائی کیلیے آبی روبوٹ کا استعمال
دبئی: پوری دنیا میں آبی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے جسے تلف کرنے کے لیے ٹیکنالوجی سے مدد لی جارہی ہے۔ اس ضمن میں دبئی نے اپنے پانی کے ذخائر صاف کرنے کے لیے خودکار روبوٹ استعمال کرنا شروع کردیئے ہیں جو ایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد مسلسل 16 گھنٹے تک پانی پر تیرتے ہوئے کچرے کو ٹھکانے لگاتے ہیں۔
اس روبوٹ کو ویسٹ شارک کا نام دیا گیا ہے جسے ہالینڈ کی رین میرین ٹیکنالوجی کمپنی نے تیار کیا ہے۔ مسلسل کامیاب آزمائش کے بعد اب اسے دبئی میں استعمال کیا جائے گا۔ ایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد واٹرشارک روبوٹ مسلسل 16 گھنٹے تک کام کرتا رہتا ہے۔ یہ پلاسٹک کے ٹکڑے، کوڑا کرکٹ اور دیگر اقسام کا کچرا اپنے اندر جمع کرتا رہتا ہے اور اس میں 1100 پونڈ پلاسٹک اور کوڑا جمع کرنے کی گنجائش ہے۔
ویسٹ شارک کی کامیاب آزمائش کے بعد گزشتہ برس دبئی بلدیہ نے اسے دبئی کریک، ال جدف کریک اور دبئی واٹر کینال اور بزنس بے کینال میں استعمال کرنے کا اعلان کیا تھا۔ واٹرشارک کی اچھی بات یہ بھی ہے کہ یہ ایک فٹ گہرائی میں موجود کچرے کو بھی اچک لیتا ہے۔
ویسٹ شارک خودکار انداز میں بھی آگے بڑھتا ہے اور اسے ریموٹ کنٹرول سے بھی قابو کیا جاسکتا ہے۔ جی پی ایس کی مدد سے یہ اپنا سفر جاری رکھتا ہے اور کسی بھی قسم کی رکاوٹ سے ٹکرائے بغیر آگے بڑھتا رہتا ہے۔ اسی وجہ سے پانی کے جانوروں یا بحری ماحول کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوتا۔
اسے ایپ انسٹال کرکے اسمارٹ فون کے ذریعے بھی قابو کیا جاسکتا ہے۔ ویسٹ شارک میں کئی طرح کے سینسر نصب ہیں جو پانی میں آلودگی، درجہ حرارت اور دیگر معلومات پر نظر رکھتےہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔