پی ٹی آئی کے دو ارکانِ اسمبلی کے خلاف قتل کا مقدمہ سامنے آگیا

رکن قومی اسمبلی عطاء اللہ اور رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سعید احمد نے عدالت سے ضمانت حاصل کرلی


ویب ڈیسک November 07, 2018
رکن قومی اسمبلی عطاء اللہ اور رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سعید احمد نے عدالت سے ضمانت حاصل کرلی فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کے دو ارکانِ اسمبلی کے خلاف قتل کا مقدمہ سامنے آگیا۔

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں حکمران جماعت کے 2 رہنماؤں کے مقدمات کا انکشاف ہوا ہے۔ رکن قومی اسمبلی عطاء اللہ اور رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سعید احمد قتل کے مقدمے میں ملوث نکلے اور انہوں نے عدالت سے ضمانت حاصل کرلی۔ ملزمان عطاء اللہ این اے 250 اور سعد احمد پی ایس 120 سے کامیاب ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بچی سے زیادتی و قتل کیخلاف احتجاج پر پولیس فائرنگ

مقدمے کی آئندہ سماعت پر دونوں رہنماؤں سمیت پی ٹی آئی کے 8 کارکنان پر فردِ جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ اس مقدمے میں پی ٹی آئی کے جہانزیب فضل سمیت 6 ملزمان گرفتار ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے 17 اپریل کو کراچی کے علاقے منگھو پیر میں کمسن بچی رابعہ کے قتل کے بعد احتجاج کیا تھا جس کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان فائرنگ سے دو شہری الیاس اور عدنان جاں بحق ہوئے تھے۔ پولیس نے 150 سے زائد ملزمان کے خلاف فائرنگ اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج کیا تھا۔