بلوچستان اور چین میں تجارتی تعلقات کا نیا دور شروع ہوا ہے، جام کمال خان

ویب ڈیسک  بدھ 7 نومبر 2018
سی پیک میں ایک روپے کی بھی گرانٹ نہیں تمام سرمایہ قرضوں پر مبنی ہے، جام کمال فوٹو: فائل  

سی پیک میں ایک روپے کی بھی گرانٹ نہیں تمام سرمایہ قرضوں پر مبنی ہے، جام کمال فوٹو: فائل  

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور چین میں تجارتی تعلقات کا نیادور شروع ہوا ہے۔ 

کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جام کمال خان نے کہا کہ بلوچستان اور چین میں تجارتی تعلقات کا نیادور شروع ہوا ہے۔ بلوچستان میں معدنیات اور زرعی شعبے میں چینی سرمایہ کاری کی وسیع گنجائش ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے سی پیک کو غیرضروری طور پر متنازع بنایا، سی پیک میں ایک روپے کی بھی گرانٹ شامل نہیں تمام سرمایہ قرضوں پر مبنی ہے، سی پیک کے تحت ملنے والے 55 ارب ڈالر میں سے 28 ارب ڈالر خرچ ہو چکے۔

جام کمال کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سابق حکومت نے سی پیک سے استفادہ کی حکمت عملی نہیں بنائی، انہوں نے منصوبوں کی تقسیم کے وقت دلچسپی نہیں لی، ان کی نااہلی سے سی پیک سے بھر پور فائدہ اٹھانے کا موقع گنوا دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔