’ٹھگ آف ہندوستان‘ ریلیز کے ایک گھنٹے بعد ہی آن لائن لیک

ویب ڈیسک  جمعـء 9 نومبر 2018
فلم ایچ ڈی ورژن میں آن لائن ویب سائٹ پر لیک ہوئی ہے فوٹو:فائل

فلم ایچ ڈی ورژن میں آن لائن ویب سائٹ پر لیک ہوئی ہے فوٹو:فائل

ممبئی: مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ ریلیز کے ایک گھنٹے بعد ہی آن لائن لیک ہوگئی۔

رواں سال کی دوسری مہنگی ترین فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ گزشتہ روز بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کردی گئی تاہم ریلیز کے ایک گھنٹے بعد ہی ’تامل روکرز‘ نامی ویب سائٹ پر فلم آن لائن لیک ہوگئی اور دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم ایچ ڈی کوالٹی میں لیک ہوئی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عامر خان کا جذباتی پیغام

فلم آن لائن لیک ہونے پر تامل فلم پروڈیوسرز کونسل(ٹی ایف پی سی) نے ویب سائٹ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ اس سے قبل اسی ویب سائٹ پر تامل فلم ’سرکار‘ بھی لیک ہوگئی تھی جس پر کونسل کے اراکین نے سینما مالکان کوہدایت کی تھی کہ وہ تھیٹر میں لوگوں کو موبائل فون اورکیمروں کے استعمال سے روکیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:’ٹھگ آف ہندوستان‘ اوسط درجے کی فلم قرار

واضح رہے 325 کروڑ کے بڑے بجٹ سے بنائی گئی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کی آن لائن لیک کا  اثر اس کے بزنس پر پڑے گا اور فلم کا بزنس متاثر ہوگا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ اتنےمہنگے بجٹ سے بنائی گئی فلم کو اپنی لاگت پوری کرنے کے لیے ایک دن میں 50 کروڑ کمانے ہوں گے تاہم فلم شائقین کو ریلیز کے پہلے روز ہی متاثر کرنے میں ناکام رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔