- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- ججز دھمکی آمیز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقبل میں متفقہ ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
’ٹھگ آف ہندوستان‘ ریلیز کے ایک گھنٹے بعد ہی آن لائن لیک
ممبئی: مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ ریلیز کے ایک گھنٹے بعد ہی آن لائن لیک ہوگئی۔
رواں سال کی دوسری مہنگی ترین فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ گزشتہ روز بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کردی گئی تاہم ریلیز کے ایک گھنٹے بعد ہی ’تامل روکرز‘ نامی ویب سائٹ پر فلم آن لائن لیک ہوگئی اور دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم ایچ ڈی کوالٹی میں لیک ہوئی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: عامر خان کا جذباتی پیغام
فلم آن لائن لیک ہونے پر تامل فلم پروڈیوسرز کونسل(ٹی ایف پی سی) نے ویب سائٹ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ اس سے قبل اسی ویب سائٹ پر تامل فلم ’سرکار‘ بھی لیک ہوگئی تھی جس پر کونسل کے اراکین نے سینما مالکان کوہدایت کی تھی کہ وہ تھیٹر میں لوگوں کو موبائل فون اورکیمروں کے استعمال سے روکیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں:’ٹھگ آف ہندوستان‘ اوسط درجے کی فلم قرار
واضح رہے 325 کروڑ کے بڑے بجٹ سے بنائی گئی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کی آن لائن لیک کا اثر اس کے بزنس پر پڑے گا اور فلم کا بزنس متاثر ہوگا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ اتنےمہنگے بجٹ سے بنائی گئی فلم کو اپنی لاگت پوری کرنے کے لیے ایک دن میں 50 کروڑ کمانے ہوں گے تاہم فلم شائقین کو ریلیز کے پہلے روز ہی متاثر کرنے میں ناکام رہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔