حماس اور اسرائیل فائر بندی پر متفق

ویب ڈیسک  منگل 13 نومبر 2018
فائر بندی کا احترام کیا جائے گا، حماس، فوٹو: فائل

فائر بندی کا احترام کیا جائے گا، حماس، فوٹو: فائل

 غزہ: فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے حالیہ جھڑپوں کے بعد اسرائیل سے فائر بندی پر اتفاق کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق دو روز سے جاری کشیدگی اور دو طرفہ کارروائیوں کے بعد حماس اور اسرائیل فوری طور پر فائربندی پر متفق ہوگئے ہیں، یہ صلح مصر کی ثالثی کی نتیجے میں قابل عمل ہوئی۔

حماس نے تحریری بیان میں بتایا ہے کہ فائر بندی کا احترام کیا جائے گا تاہم یہ اسی صورت میں ہوگا کہ اسرائیل بھی اس  فیصلے کو یقینی بناتے ہوئے  برقرار رکھنے کی پالیسی اپنائے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ پر اسرائیلی بمباری سے مزید 3 فلسطینی شہید

واضح رہے کہ پیر اور منگل کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 10 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے جب کہ حماس کی جوابی کارروائی میں ایک اسرائیلی فوجی افسر مارا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔