پریانکا بھی شادی کے معاملے پر دپیکا کے نقش قدم پر چل پڑیں

ویب ڈیسک  جمعرات 29 نومبر 2018
پریانکا اورنک 2 دسمبر کو ہندو اور 3 دسمبرکوکرسچن روایات کے مطابق شادی کے بندھن میں بندھیں گے فوٹوفائل

پریانکا اورنک 2 دسمبر کو ہندو اور 3 دسمبرکوکرسچن روایات کے مطابق شادی کے بندھن میں بندھیں گے فوٹوفائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ اور سابق ملکہ حسن پریانکا چوپڑا نے دپیکاپڈوکون اور رنویر سنگھ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی شادی میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگادی۔

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اسٹار جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنی شادی پر موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی تاکہ شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر لیک نہ ہوجائیں۔ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی تصاویر لیک ہونے کے ڈر سے یہی طریقہ اپنایا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پریانکا اور نک جونز کی تصاویر لاکھوں ڈالرز میں فروخت کی جائیں گی

بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا اورنک جونز کی شادی میں بھی مہمانوں کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد ہوگی۔ دونوں اسٹارز نے اپنی شادی کی تصاویر کے حقوق ایک بین الاقوامی میگزین کو 2.5 ملین ڈالرز(تقریباً 33 کروڑ روپے) میں فروخت کیے ہیں۔ لہٰذا شادی کی تقریب میں اس بات کا سختی سے خیال رکھاجائے گا کہ کوئی بھی مہمان اپنے موبائل سے تصاویر نہ کھینچ سکے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پریانکا نے شادی میں پیسہ پانی کی طرح بہانے کی ٹھان لی

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا اورنک جونز کی شادی کی تقریبات کاآغاز آج سے ہوگیا ہے جو 3 دسمبر تک جاری رہیں گی۔ پریانکا اورنک جونز 2 دسمبر کو ہندو اور3 دسمبر کو کرسچن روایات کے مطابق شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔