پریانکا اور نک جونز کی تصاویر لاکھوں ڈالرز میں فروخت کی جائیں گی

ویب ڈیسک  اتوار 11 نومبر 2018
سونم کپور اور آنند آہوجا کی عروسی تصاویر کے حقوق  
بھی ووگ انڈیا میگزین کو فروخت کیے جاچکے ہیں (فوٹو: فائل)

سونم کپور اور آنند آہوجا کی عروسی تصاویر کے حقوق بھی ووگ انڈیا میگزین کو فروخت کیے جاچکے ہیں (فوٹو: فائل)

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جونز کی شادی کی تصاویر کے حقوق 2.5 ملین ڈالرز میں ایک بین الاقوامی میگزین کو فروخت کیے جائیں گے۔

سابق ملکہ حسن پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونز 2 دسمبر کو شادی کے خوبصورت بندھن میں بندھ کر ایک ہونے جارہے ہیں، پریانکا اور نک کی شادی کے چرچے نہ صرف بالی ووڈ بلکہ ہالی ووڈ میں بھی ہیں یہی وجہ ہے کہ کئی بین الاقوامی میگزین شادی کی تصاویر کے حقوق خریدنے کی دوڑ میں ہیں۔

یہ پڑھیں: شادی کرکے بچوں کی کرکٹ ٹیم بنانا چاہتی ہوں، پریانکا چوپڑا

بھارتی میڈیا کے مطابق نک جونز اور پریانکا چوپڑا کی شادی کی تصاویر کے حقوق ایک بین الاقوامی میگزین کو 25 لاکھ ڈالرز (کم سے کم 33 کروڑ روپے) میں فروخت کیے جائیں گے تاہم ابھی اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی کہ یہ تصاویر کس جریدے میں پبلش ہوں گی۔

مشہور شخصیات کی شادی کی تصاویر کے رائٹس میگزین کو فروخت کرنا کوئی نئی بات نہیں اس سے قبل بھی بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی کی تصاویر کے حقوق ووگ انڈیا میگزین کو فروخت کیے جاچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دولت کے لیے شادی نہیں کروں گی

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا اورنک جونز 2 دسمبر کو بھارتی ریاست جودھ پور میں شادی کے بندھن میں بندھیں گے، دونوں کی شادی میں 1500 سے 2000 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔