20 نے 7 دن میں 500 کروڑ کما کر ریکارڈ قائم کردیا

میگا بلاک بسٹرفلم 2.0 نے دنیا بھر سے 500 کروڑ کی کمائی کرکے تاریخ رقم کردی، کرن جوہر کی ٹوئٹ


ویب ڈیسک December 06, 2018
فلم ’2.0‘کے ہندی ورژن نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں 132 کروڑ سے زائد کمائے، بھارتی تجزیہ نگار فوٹوٹوئٹر

BRUSSELS: بھارتی سپر اسٹار رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم'2.0' نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 500 کروڑ کا بزنس کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔

بھارت کی مہنگی ترین فلم'2.0' کا سفر کامیابی سے جاری ہے، فلم نے باکس آفس پر کھڑکی توڑ بزنس کیا ہے۔ فلم کی پروڈکشن ٹیم میں شامل اور 2.0 کے ہندی ورژن کی تشہیر کررہے پروڈیوسر کرن جوہر نے ٹوئٹرپر فلم کی آمدنی شیئر کرتے ہوئے لکھا 'میگا بلاک بسٹر فلم 2.0 نے دنیا بھر سے 500 کروڑ کی کمائی کرکے تاریخ رقم کردی۔' اس کے علاوہ انہوں نے اپنی پروڈکشن کمپنی دھرما پروڈکشن کے 2.0 کے ساتھ اشتراک کو خوش آئند قرار دیا۔

https://twitter.com/karanjohar/status/1070548048089092096

باکس آفس انڈیا ڈاٹ کام کے مطابق فلم '2.0' کے ہندی ورژن نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں 132 کروڑ سے زائد کمائے جب کہ دیگر زبانوں میں 64 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔ تاہم اگر '2.0' اور 'باہوبلی2' کےہندی ورژن کا پہلے سات دنوں کا موازنہ کیا جائے تو اکشے کمار اور رجنی کانت کی فلم '2.0'، 'باہو بلی2' سے پیچھے رہ گئی۔ 'باہو بلی2'نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں 247 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔

[instagram-post url="
"]