اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو جیل میں بی کلاس دینے کا فیصلہ

شہباز شریف کو بی کلاس کے تحت ٹی وی، اخبار، میز کرسی اور میٹرس کی سہولیات دی جائیں گی، نوٹی فکیشن


ویب ڈیسک December 06, 2018
شہباز شریف کو جیل کے کچن کے ساتھ بیرک میں رکھا گیا ہے، محکمہ داخلہ پنجاب (فوٹو: فائل)

ISLAMABAD: محکمہ داخلہ پنجاب نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو جیل میں بی کلاس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب نے قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی تاہم جج سید نجم الحسن نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا اور اب شہباز شریف کو جیل میں بی کلاس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ پڑھیں: شہباز شریف جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہباز شریف کو بی کلاس دینے کا فیصلہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کے زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا اور اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق شہباز شریف کو جیل کے کچن کے ساتھ بیرک میں رکھا گیا ہے، جہاں انہیں بی کلاس کے تحت ٹی وی ، اخبار، میز کرسی اور میٹرس کی سہولیات دی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے