لاہور میں شادی سے ایک روز پہلے بیوٹی پارلر جاتے ہوئے دلہن قتل

ویب ڈیسک  اتوار 9 دسمبر 2018
طاہرہ مہندی کے لیے بیوٹی پارلر گئی کہ رستے میں موٹر سائیکل سوار نوجوانوں نے اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا فوٹو:فائل

طاہرہ مہندی کے لیے بیوٹی پارلر گئی کہ رستے میں موٹر سائیکل سوار نوجوانوں نے اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا فوٹو:فائل

 لاہور: تھانہ رائیونڈ کی حدود میں شادی سے ایک روز پہلے بیوٹی پارلر جاتے ہوئے دلہن کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق لاہور میں تھانہ رائیونڈ کی حدود میں 25 سالہ دلہن طاہرہ اپنی بہن کے ہمراہ مہندی کی تیاری کے لیے مقامی بیوٹی پارلر گئی تھی۔ مقتولہ رائیونڈ میں واقع بیوٹی پارلر کے باہر پہنچی تو نامعلوم موٹر سائیکل سوار نوجوانوں نے اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

حملہ آور واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ طاہرہ کا تاحال پوسٹ مارٹم نہیں ہوسکا ہے۔ پولیس نے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں اور مقتولہ کے موبائل فون کو قبضے میں لیکر ڈیٹا حاصل کیا جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔