شادی کی پہلی سالگرہ پر ویرات انوشکا کا ایک دوسرے کیلئے پیغام

ویب ڈیسک  منگل 11 دسمبر 2018
اسٹار جوڑی نے شادی کی پہلی سالگرہ پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی فوٹوٹوئٹر

اسٹار جوڑی نے شادی کی پہلی سالگرہ پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی فوٹوٹوئٹر

ممبئی: بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کو ایک برس مکمل ہوگیا اسٹار جوڑی نے اس موقع پر   شادی کی تصاویر اورویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرکے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

گزشتہ برس شادی کے بندھن میں بندھنے والی اسٹار جوڑی ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کو آج پورا ایک برس مکمل ہوگیا۔ دونوں نے ایک سال مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شادی کی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔

ویرات کوہلی نے شادی کے حسین اور خوشگوار لمحات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور لکھا ’مجھے یقین نہیں ہورہا ہماری شادی کو ایک برس مکمل ہوگیا ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے کل ہی کی بات ہو، وقت پر لگا کراڑ گیا۔ ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ کو شادی کی پہلی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے انہیں اپنی بہترین دوست اور زندگی بھر کی ساتھی قراردیا۔‘

دوسری جانب انوشکا شرما نے بھی اپنی شادی کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی  اور لکھا ’ایسا لگ رہا ہے جیسے میں جنت میں ہوں۔ جب آپ ایک اچھے انسان سے شادی کرتے ہیں تو ایسا لگتا ہے جیسے آپ جنت میں ہیں۔‘

https://twitter.com/AnushkaSharma/status/1072359108274081797

واضح رہے کہ ویرات کوہلی اورانوشکا شرما گزشتہ برس 11 دسمبر کو اٹلی میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، دونوں نے اپنی شادی کی اطلاع شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پرایک ساتھ شیئر کرکے دی تھی۔ دونوں کی شادی کی خبر سن کر جہاں تمام لوگ حیران ہوئے وہیں ان کے چاہنے والوں اور پوری بالی ووڈ انڈسٹری نے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاتھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔