اسکول فیسوں سے متعلق عدالتی حکم؛ ایف آئی اے نے 16 اسکول سیل کردیئے

ویب ڈیسک  جمعـء 14 دسمبر 2018
بیکن ہاوس اورسٹی اسکول کی متعدد برانچزسیل کردی گئی ہیں، ایف آئی اے: فوٹو: فائل

بیکن ہاوس اورسٹی اسکول کی متعدد برانچزسیل کردی گئی ہیں، ایف آئی اے: فوٹو: فائل

 کراچی: ایف آئی اے نے اسکولوں کے خلاف فیسوں میں اضافے سے متعلق کارروائی کرتے ہوئے 16 اسکولوں کوسیل کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ایف آئی اے سندھ زون نے سپریم کورٹ کے حکم پرفیسوں میں اضافے سے متعلق کارروائی کرتے ہوئے 16 اسکولوں کو سیل کردیا اور متعدد اسکولوں کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایات پراسکولوں کا ریکارڈ قبضے میں لیا گیا ہے، جن اسکولوں کوسیل کیا گیا ہے ان میں سٹی اسکول ، بے ویواکیڈمی، بیکن ہاوس، جنریشن اسکول، فروبل ایجوکیشن سینٹر، سولائزیشن اسکول شامل ہیں جب کہ بیکن ہاوس اورسٹی اسکول کی متعدد برانچزسیل کردی گئی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا نجی اسکولوں کو فیس میں 20 فیصد کمی کا حکم

واضح رہے کہ گزشتہ روزسپریم کورٹ نے بڑے نجی اسکولوں کو فیس میں 20 فیصد کمی کا حکم دیتے ہوئے سالانہ 8 فیصد سے زیادہ اضافہ پر پابندی لگادی تھی اور21 بڑے اسکولوں کے اکاؤنٹس تحویل میں لینے اورکھاتے ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا  کہ نجی اسکولزکوغیرضروری منافع نہیں کمانے دیں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔