وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ کا خصوصی اجلاس وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ

6 وزارتوں میں ایم کیوایم سمیت اتحادیوں کی وزارتیں بھی شامل ہیں۔


ویب ڈیسک December 15, 2018
6 وزارتوں میں ایم کیوایم سمیت اتحادیوں کی وزارتیں بھی شامل ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کابینہ اجلاس میں 6 وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس بنی گالہ میں ہورہا ہے، جس میں وزیراعظم 6 وزارتوں کی کارکردگی پر بریفنگ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان وزارت صنعت، وزارت تجارت، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے، وزارتوں میں ایم کیوایم سمیت اتحادیوں کی وزارتیں بھی شامل ہیں۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: ہرتین ماہ بعد کابینہ اراکین کی کارکردگی کا جائزہ

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا تھا جو ریکارڈ 9 گھنٹے تک جاری رہا تھا جس میں وزارتوں اورڈویژن کوکارکردگی بیان کرنے کا موقع دیا گیا اور وزیراعظم نے فرداً فرداً ہر وزیر کی کارکردگی کا جائزہ لیا تھا۔ آج کارکردگی پر وزارتوں کو بریفنگ کے لئے گزشتہ اجلاس سے دوگنا زیادہ وقت ملے گا۔