سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو کل صبح 8 بجے گیس فراہمی بند کردی جائیگی

سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز کو مطلوبہ پریشر پر گیس سپلائی کی جارہی ہے، ترجمان ایس ایس جی سی


ویب ڈیسک December 16, 2018
8 بجے تک بلا تعطل گیس کی ترسیل جاری رہے گی، ایس ایس جی سی، فوٹو: فائل

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز کو کل صبح 8 بجے تک گیس کی ترسیل جاری رکھی جائے گی۔

ترجمان ایس ایس جی سی نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز کو مطلوبہ پریشر کے مطابق گیس سپلائی کی جارہی ہے جو بلاتعطل کل صبح تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ بھر میں 6 روز بعد سی این جی اسٹیشنز کھل گئے

انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو ایس ایس جی سی کی جانب سے پیر کی صبح 8 بجے تک گیس کی سپلائی بغیر کسی وقفے کی جاری رہے گی جب کہ اسٹیشنز کو گیس کی بندش کا شیڈول سی این جی ایسوسی ایشن اور اسٹیک ہولڈرز سے مل کر پلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چھ روز کی بندش کے بعد ہفتہ کی شب 8 بجے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز پر گیس بحال کر دی گئی تھی جس کے بعد سے اسٹیشنز پر سی این جی بھروانے کے لیے گاڑیوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔