شہباز شریف کی پی اے سی سربراہی کا کڑوا گھونٹ پی رہے ہیں، علی زیدی

ویب ڈیسک  پير 17 دسمبر 2018
سوچ رہا ہوں بلاول ہاؤس میں اپنا شناختی کارڈ پھینک دوں، وفاقی وزیر بحری امور فوٹو:فائل

سوچ رہا ہوں بلاول ہاؤس میں اپنا شناختی کارڈ پھینک دوں، وفاقی وزیر بحری امور فوٹو:فائل

 کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی پی اے سی سربراہی کا کڑوا گھونٹ پی رہے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری نے اپنی حد میں رہ کر نہیں کھایا، آصف زرداری نے جو کیا اس پر انہیں ڈاکو والی سزا ہوگی، چور کی کوئی عزت نہیں ہوتی، رکشے والے فالودے والے پتا نہیں کس کس کے نام پر جعلی اکاونٹ کھولے گئے ہیں، اب میں بھی سوچ رہا ہوں کہ بلاول ہاؤس میں اپنا شناختی کارڈ پھینک دوں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے خلاف نیب میں کیسز ہیں، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے ان کے نام پر اتفاق ہوا ہے اس سے منفی پیغام جائے گا، تاہم جمہوریت کے لئے اس کڑوے گھونٹ کو پی لیتے ہیں۔

علی زیدی نے کہا کہ کراچی کے سمندر میں تیل کے رساؤ کے لیے خود تحقیقات کرائیں، ایک جہاز گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پر ٹوٹنے کے لیے آیا تھا، اس کے کپتان نے سمندر میں تیل پھینکا، جہاز کے کپتان اور خریدار کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، کے پی ٹی کی زمین پر اب کوئی تجاوزات نہیں بن رہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔