حکومت کا گوادر میں جہاز سازی کے لیے کمپلیکس قائم کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھیں گے، ذرائع


ویب ڈیسک December 17, 2018
وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھیں گے، ذرائع۔ فوٹو:فائل

حکومت نے گوادر میں بحری جہاز بنانے کے لئے کمپلیکس اور ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق حکومت نے بلوچستان کے علاقے گوادر میں جہاز سازی کے لیے کمپلیکس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا آئندہ ماہ وزیراعظم عمران خان سنگ بنیاد رکھیں گے۔

ذرائع کے مطابق گوادر میں ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ بھی بنائے جائیں گے، جہاں جہاز سازی سے متعلق تعلیم اور مہارت دی جائے گی، یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبا کمپلیکس میں ملازمت حاصل کر سکیں گے۔