لاہور میں وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہر ایڈن گارڈن سوسائٹی کے متاثرین کا احتجاج

احتجاج کی وجہ سے کینال روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں


ویب ڈیسک December 22, 2018
احتجاج کے باعث کینال روڈ پر شدید ٹریفک جام ہوگیا، فوٹو: فائل

ایڈن گارڈن سوسائٹی کے متاثرین نے زمان پارک میں وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈن گارڈن کے سیکڑوں متاثرین نے زمان پارک کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی، احتجاج کے باعث زمان پارک کی ملحقہ سٹرکوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔

احتجاج کی وجہ سے کینال روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جب کہ اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوا۔

کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے اور مظاہرین کووزیراعظم کی رہائش گاہ زمان پارک کے اندر جانے سے روکنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔