- کراچی میں مرکزی مویشی منڈی کب اور کہاں سجے گی؟
- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- جوحلف نامہ مجھ پر لاگو وہ تمام ججوں،جرنیلوں پر بھی لاگو ہو گا : واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
کیلا مارنے پر ایک ہزار ڈالر جرمانہ اور قید کی سزا
واشنگٹن: امریکا میں کیلا مارنے پر نوجوان کو ایک ہزار ڈالر جرمانہ اور قید کی سزا ہوگئی۔
امریکی ریاست آئیوا کے دارالحکومت ڈیس موائنز میں ایک نوجوان کو اس جرم میں جیل کی سزا ہوگئی کہ اس نے دوسرے شخص کو کیلا مارا تھا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 26 سالہ نوجوان روجیلیو تاپیا خریداری کے لیے شاپنگ اسٹور گیا جہاں اس کی کسی دوسرے گاہک کے ساتھ کسی بات پر تلخ کلامی ہوگئی۔
اسٹور کے ملازم نے مداخلت کرکے دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرانے اور معاملہ رفع دفع کرنے کی کوشش کی تو روجیلیو تاپیا اسٹور کے ملازم کے ساتھ بھی الجھ پڑا اور غصے میں کیلا اٹھا کر اسے دے مارا۔ دکان کی انتظامیہ نے پولیس کو فون کرکے مدد طلب کی۔ پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر جھگڑالو نوجوان کو گرفتار کرلیا۔
دکان کی انتظامیہ نے مقدمہ درج کراتے ہوئے دعویٰ کیا کہ روجیلیو تاپیا کی وجہ سے اسے ایک ہزار ڈالر کا نقصان بھی ہوا۔ مجسٹریٹ نے روجیلیو تاپیا پر ایک ہزار ڈالر جرمانہ عائد کرتے ہوئے دوسرے شہریوں پر حملہ کرنے اور غنڈہ گردی کے جرم میں جیل بھیج دیا تاہم وہ کچھ دیر بعد ہی ضمانت پر رہا ہوگیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔