پی آئی اے جہازوں پر موجود ’’لوگو‘‘ دوبارہ تبدیل کرنے کا فیصلہ

طیاروں پر مارخور کی کلر اسکیم پینٹ کیے جانے پر سپریم کورٹ نے بھی نوٹس لیا تھا۔


Staff Reporter January 09, 2019
طیاروں پر مارخور کی کلر اسکیم پینٹ کیے جانے پر سپریم کورٹ نے بھی نوٹس لیا تھا۔ فوٹوفائل

پی آئی اے نے فضائی بیڑے میں شامل جہازوں کی دم (ٹیل) اور باڈی پر ''لوگو'' ایک بار پھر سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق مارخور کے بجائے پرانا لوگو استعمال کیے جانے کے لیے پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے ای میل جاری کر دی گئی جس کے تحت ''گریٹ پیپل ٹو فلائی ودھ''(great people tp fly with) پر مبنی پرانے لوگو کا دوبارہ سے استعمال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے احکام جاری کیے ہیں کہ ایئرلائن کی اسٹیشنری سمیت تمام پلیٹ فارمز پر پرانا لوگو بحال کیا جائے۔ یاد رہے کہ مارخور کا نشان سابقہ انتظامیہ نے متعارف کیا تھا جبکہ لوگو کی تیاری کے لیے بیرون ملک کی کمپنی کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔ طیاروں پر مارخور کی کلر اسکیم پینٹ کیے جانے پر سپریم کورٹ نے بھی نوٹس لیا تھا۔