ایون فیلڈ ریفرنس نواز شريف کی سزا معطلی كیخلاف نیب درخواست سماعت كیلئے مقرر

نیب نے ایون فیلڈ کیس میں نوازشریف کی سزا معطلی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا


ویب ڈیسک January 09, 2019
کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ 14 جنوری کو کرے گا۔ فوٹو:فائل

ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی سزا معطلی کے فیصلے کے خلاف نیب کی اپیل سماعت کے لئے مقرر کردی گئی ہے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی ایون فیلڈ کیس میں سزا معطلی کے فیصلے کے خلاف نیب کی اپیل سماعت کے لئے مقرر کردی گئی ہے، نیب نے نوازشریف کی سزا معطلی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، جس پر سپریم کورٹ نے نیب کی درخواست سماعت کے لئے مقررکی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مفروضے پر دی گئی سزا برقرار نہیں رہ سکتی

کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ 14 جنوری کو کرے گا، بینچ میں جسٹس آصف سعيد كھوسہ، جسٹس گلزاراحمد، جسٹس مشير عالم اور جسٹس مظہر عالم شامل ہيں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سزا معطلی کی اپیل پر فوری سماعت نہیں ہوسکتی

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب پر سپریم کورٹ میں غلط بیانی کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مفروضے پر دی گئی سزا برقرار نہیں رہ سکتی۔