لاہور میں آن لائن ٹیکسی سروس کی گاڑیوں پر ’ٹیکسی لوگو‘ لگانے کی تیاری

ٹیكسی لوگو آویزاں ہونے سے شہریوں كو آسانی ہو گی، سی ٹی او كیپٹن (ر) لیاقت علی ملک


ویب ڈیسک January 09, 2019
ٹیكسی لوگو آویزاں ہونے سے شہریوں كو آسانی ہو گی، سی ٹی او كیپٹن (ر) لیاقت علی ملک، فوٹو: فائل

آن لائن ٹیکسی سروسز کی گاڑیوں پر 'ٹیکسی لوگو' لگانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

سٹی ٹریفک آفیسر كیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے آن لائن ٹیکسی سروسز کی گاڑیوں پر 'ٹیکسی لوگو' لگانے کے لیے سیكرٹری ٹرانسپورٹ كو خط لكھ دیا ہے۔

سی ٹی او کی جانب سے لکھے گئے خط میں تجویز پیش کی گئی ہےکہ آن لائن ٹیکسی سروسز کی گاڑیوں کے فرنٹ اور بیک پر 'ٹیکسی لوگو' آویزاں کروایا جائے اور تمام آن لائن ٹیکسی سروسز کو 'ٹیکسی لوگو' آویزاں کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں۔

سٹی ٹریفک آفیسر نے دلیل پیش کی ہے کہ آئن لائن ٹیکسی سروسز کی گاڑیاں پرائیویٹ نہیں ہیں ، ٹیكسی لوگو آویزاں ہونے سے شہریوں كو آسانی ہو گی۔