سلمان خان کی فلم ’دبنگ تھری‘ بنانے کی تیاری

ویب ڈیسک  جمعرات 10 جنوری 2019
فلم کی کہانی راز میں رکھنا ہی مناسب سمجھوں گا، ارباز خان (فوٹو: فائل)

فلم کی کہانی راز میں رکھنا ہی مناسب سمجھوں گا، ارباز خان (فوٹو: فائل)

 ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی مشہور فلم ’دبنگ‘ کا دوسرا سیکوئل بنانے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ارباز خان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فلم ’دبنگ تھری‘ کا اسکرپٹ مکمل کرلیا گیا ہے جس کی شوٹنگ شائقین کی توقعات سے بھی پہلے یعنی اپریل میں شروع کردی جائے گی، شوٹنگ کے لیے لوکیشنز کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا لیکن وہ بھی جلد فائنل ہوجائیں گی۔

ارباز خان نے کرداروں سے متعلق بتایا کہ ’دبنگ تھری‘ میں بھی چلبل پانڈے کا مرکزی کردار سلمان خان ہی ادا کریں گے فلم کی کہانی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ دبنگ تھری کسی فلم کا ریمیک ہے، کچھ کہہ رہے ہیں کہ یہ حقیقی زندگی سے متاثر ہوکر بنائی جارہی ہے لیکن میں ان تمام قیاس آرائیوں کے باوجود فلم کی کہانی راز میں رکھنا ہی مناسب سمجھوں گا۔

یہ پڑھیں: کاجول کا سلمان کی فلم ’’دبنگ‘‘ کے تیسرے سیکوئل میں کام کرنے سے انکار

واضح رہے کہ 2010ء میں ریلیز ہونے والی ’دبنگ‘ اور 2012ء میں ریلیز ہونے والی ’دبنگ ٹو‘ میں سلمان خان کے مد مقابل سوناکشی سنہا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، فلم کے اس سیکوئل کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ دبنگ  تھری میں سوناکشی کی جگہ دوسری اداکارہ کو شامل کیا جائے گا۔

دریں اثنا فلم ’دبنگ‘ میں راحت فتح علی خان کی آواز میں گایا ہوا گیت ’’ تیرے مست مست دو نین‘‘ مقبولیت کے ساتھ ساتھ آج بھی اہمیت کا حامل ہے امکان ہے کہ نئے سیکوئل میں بھی ایسے نغمے شامل کیے جائیں گے جو فلم کی مقبولیت کا باعث بن سکیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔