ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک

ہلاک ہونے والے دہشت گرد ہنگو کے قریب کلایا میں خودکش حملے میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک January 16, 2019
دہشت گردوں کے قبضے سے  دستی بم، کلاشنکوف اوردیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، آئی ایس پی آر: فوٹو: فائل

سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر آپریشن کے دوران 4 دہشتگردوں ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق ہنگو میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر آپریشن کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک کردیئے۔ دہشتگ رد ہنگو کے قریب کلایا میں خودکش حملے میں ملوث تھے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں کمانڈراسلام بھی شامل ہے جب کہ دہشت گردوں کے قبضے سے متعدد دستی بم، کلاشنکوف اوردیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔