راجن پور میں بم دھماکا 2 افراد جاں بحق

دھماکا موٹرسائیکل میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے ہوا، ایس ایچ او روجھان


ویب ڈیسک January 16, 2019
دھماکا موٹرسائیکل میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے ہوا ، ایس ایچ او روجہان۔ (فوٹو: فائل)

روجھان کے علاقے میراں پور میں ہونے والے دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پنجاب کے ضلع راجن پور کے علاقے روجھان میراں پور میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ متعدد ہوگئے۔

دھماکے اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اور زخمیوں و لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایس ایچ او روجہان انسپکٹر فیاض الحق کا کہنا ہے کہ دھماکا موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے ہوا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم طلب کرلی گئی ہے، تاکہ پتہ چلایا جاسکے کہ دھماکے میں کتنا مواد استعمال کیا گیا۔