ساہیوال مقابلہ؛ بچوں کو سکتے کی کیفیت میں دیکھ کر صدمے میں ہوں، وزیراعظم

ویب ڈیسک  اتوار 20 جنوری 2019
ریاست ان بچو ں کی مکمل دیکھ بھال کی ذمہ داری پوری کرے گی، وزیراعظم عمران خان کی ٹوئٹ فوٹوفائل

ریاست ان بچو ں کی مکمل دیکھ بھال کی ذمہ داری پوری کرے گی، وزیراعظم عمران خان کی ٹوئٹ فوٹوفائل

 اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ساہیوال واقعے پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کو سکتے میں بیٹھا دیکھ کر صدمے کی کیفیت میں ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے ساہیوال واقعے پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساہیوال میں بچوں کے سامنے ان کے والدین کو گولیاں مارنے کے واقعے پر ابھی تک صدمے میں ہوں، ان بچوں نے اپنے والدین کو آنکھوں کے سامنے گولیوں کا نشانہ بنتے دیکھا، ریاست ان بچو ں کی مکمل دیکھ بھال کی ذمہ داری پوری کرے گی، واقعہ دیکھ کر تمام والدین کو اپنے بچوں کا خیال آجاتا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ساہیوال واقعہ؛ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری

وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھرپور کردار ادا کیا، لیکن ہر کوئی قانون کے سامنے جوابدہ ہے، جے آئی ٹی رپورٹ آنے پر فوری کارروائی کی جائے گی اور سخت ایکشن لیا جائے گا، تمام شہریوں کی حفاظت حکومت کی ترجیح ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ساہیوال واقعہ؛ نئی ویڈیو نے سی ٹی ڈی کے جھوٹ کا پول کھول دیا

واضح رہے گزشتہ روز ساہیوال میں سی ڈی ٹی نے مشکوک مقابلے میں 4 افراد کو قتل کردیا تھا جن میں خاتون، ان کا شوہر، کم عمر بیٹی اور ڈرائیور شامل تھا۔ سی ٹی ڈی نے تمام افراد کو مارنے کے بعد انہیں داعش کا دہشت گرد قرار دے دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔