- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
کنگنا رناوت اپنی فلم کی تشہیر کیلئے جھوٹ بولنے سے بھی باز نہ آئیں
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اپنی فلم’’منی کارنیکا؛ کوئین آف جھانسی‘‘کی تشہیر کے لیے جھوٹ بولنے سے بھی باز نہ آئیں۔
چندوروز قبل بھارتی میڈیا میں خبریں گردش کررہی تھیں کہ بھارتی راجپوت تنظیم کرنی سینا نے کنگنا رناوت کی فلم’’منی کارنیکا؛ کوئین آف جھانسی‘‘ پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ فلم میں رانی لکشمی بائی کی غلط تصویر پیش کی گئی ہے جس پر کنگنا رناوت نے انہیں دھمکاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ خود کوہراساں کرنے اور فلم پر اعتراض اٹھانے والے تمام افراد کو تباہ کردیں گی۔ کنگنا کے بیان کے بعد کرنی سینا کا موقف سامنے آیا تھا کہ انہوں نے فلم کو لے کر کنگنا کو کوئی دھمکی دی ہی نہیں ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: اگرمجھے ہراساں کیا گیا تو سب کو تباہ کردوں گی، کنگنا رناوت
بھارتی میڈیا کے مطابق کرنی سینا کے ترجمان ڈاکٹر ہیمانشو نے اس بات سے بالکل انکار کیا ہے کہ انہوں نے فلم کی مخالفت کرتے ہوئے کنگنا کو کسی قسم کی کوئی دھمکی دی ہے، ہاں کنگنا کے تباہ کرنے والے بیان کے بعد اب کرنی سینا ان سے ناراض ضرور ہوگئی ہے۔ اس صورتحال سے یہ سوال کھڑا ہوجاتا ہے کہ کہیں کنگنا نے کرنی سینا کا نام اپنی فلم کی پبلسٹی کے لیے تو استعمال نہیں کیا۔ کرنی سینا کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم فلم’’منی کارنیکا‘‘کے مخالف نہیں، تاہم کئی لوگ اپنے فائدے کے لیےکرنی سینا کے نام کا استعمال کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ کنگنا رناوت کی فلم ’’منی کارنیکا؛ کوئین آف جھانسی‘‘25 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ان دنوں کنگنا اپنی فلم کی خوب زوروشور سے تشہیر میں مصروف ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔