وزیراعظم کو سانحہ ساہیوال پر پنجاب حکومت کی رپورٹ پیش

ویب ڈیسک  بدھ 23 جنوری 2019
جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں حکومت پنجاب کے اقدامات سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا، ذرائع۔ فوٹو: فائل

جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں حکومت پنجاب کے اقدامات سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا، ذرائع۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کو پنجاب حکومت کی سانحہ ساہیوال پر رپورٹ پیش کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی سانحہ ساہیوال پر رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کردی گئی ہے جس میں جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں حکومت پنجاب کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں سی ٹی ڈی افسران کو قتل کا ذمہ دار قراردیتے ہوئے سانحہ ساہیوال میں مقتول میاں بیوی اور ان کی بیٹی کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے جب کہ سی ٹی ڈی کے سربراہ سمیت 3 افسران کو تبدیل اور 2 کو معطل کردیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : جے آئی ٹی نے مقتول خلیل اور ان کی فیملی کو بے گناہ قرار دے دیا

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مقدمات چلائے جائیں گے جب کہ ذیشان نامی شخص کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام اور پنجاب پولیس میں اصلاحات کے لیے سفارشات طلب کرلی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔